نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملے میں چرائی گئی کرپٹو کرنسی سے اپنے جوہری میزائل پروگرام کو چلا رہاہے ۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے 2020 سے 2021 تک سائبرحملوں کے ذریعے 5کروڑ ڈالرکی کرپٹوکرنسی چوری کی اوراس رقم سے اپنے جوہری اورمیزائل پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا عالمی پابندیوں کی زد میں ہے اوراس پر کوئلہ، لوہا، تانبا، ٹیکسٹائل، سمندری کھانے اور دیگر اشیا برآمد کرنے پر پابندی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے سائبرحملے شمالی کوریا ،یورپ اورایشیا کی کرپٹو ایکسچنجوں پرکئے تھے۔ شمالی کوریا نے سائبر ذرائع اورسائنسی تحقیق سمیت بیرون ملک جوہری اورمیزائل پروگراموں کے لیے مواد، ٹیکنالوجی اور معلومات کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے جوہری میزائلوں کے 7تجربات کیے تھے جس میں ایک ایسا تجربہ بھی کیا گیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ تھا۔