پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی مشقیں کرنے کا باضابطہ اعلان اعلان کر دیا ہے۔شمالی کوریا نے اتوار کی صبح دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، سیول اور ٹوکیو کے حکام کے مطابق 25 ستمبر کے بعد سے اس طرح کا یہ ساتواں تجربہ ہے۔
میڈیا کے مطابق یہ فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں، جاپانی حدود میں داغا گیا میزائل ایٹمی جنگی مشقوں کا حصہ تھا، حکام کے مطابق ایٹمی جنگی مشقوں کی نگرانی صدر کم جو نگ ان نے خود کی، جس کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیڈر کم جونگ اُن نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نیوکلیئر ٹیکٹیکل یونٹس کی مشقوں کی رہنمائی کیں، جن میں فرضی نیوکلیئر وار ہیڈز کے ساتھ بیلسٹک میزائل شامل تھے۔