شمالی کوریا نے مزید 2بیلسٹک میزائل کے تجربات کئے ،جنوبی کوریا

سیول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے مشرقی ساحل کی طرف دو مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کے تجربات کئے ہیں ۔ پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہفتے میں یہ چوتھا میزائل تجربہ تھا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے علاقے سے ملک کے مشرقی ساحل کی طرف دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جو کہ پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہفتے میں چوتھے میزائل تجربے کا نشان ہے۔
جاپان کے این ایچ کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا سے متعدد میزائل داغے گئے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر ہونے کے باوجود بحیرہ جاپان میں گرے ہیں۔

 

#belisticmissile#northkorea#PakTurkNews#southkoreaJapan