شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ مشرقی پانیوں میں کیا گیا ہے ۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو جمعرات کو شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے داغا گیا۔
یہ میزائل 240کلو میٹر تک وار کرسکتا ہے ۔لانچ سے کچھ دیر پہلے، جنوبی کوریا اور امریکی فوجوں نے "پہلے سے منصوبہ بند” میزائل دفاعی مشق کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج مضبوط تیاری کی پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔
جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، جس میں ایک ممکنہ ناکام بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن اور سیول نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو بڑھا دیا ہے۔

 

#balisticmissile#drills#northkorea#PakTurkNews#pyanyan#Seoul#southkorea#washingtondc#washintonAmerica