سیول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آ ف سٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بغیر اطلاع دو کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
شمالی کوریا کا یہ اس سال یہ پانچواں تجربہ ہے ۔اس سے قبل شمارلی کوریا نے 2019میں بھی اتنے تجربات کئے تھے۔شمالی کوریا کے رہنما پیانگ یانگ نے ہائپر سونگ میزائل کے تجربات بھی کئے ہیں۔
ان میزائل تجربات کی وجہ سے امریکہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں کی تھیں ۔جس کے جواب میں شمالی کوریا نے میزائل تجربات میں اضافہ کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے بغیر اطلاع دو مشتبہ کروز میزائل فائر کئے ہیں ۔
شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت وہ کروز میزائل کے تجربات نہیں کر سکتا ۔