شمال مغربی چین سے ازبکستان، قازقستان کیلئے مال بردار ٹرین سروس شروع

شان زی، چین( پاک ترک نیوز) چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کے شہرہانزہونگ سے ازبکستان اور قازقستان کے لیے پہلی مال بردار ٹرین 767 ٹن مال لیکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ اور ساتھ ہی اس شہر سے ایک نئی چین سے یورپ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔
صوبے ژی یان کے صوبائی دارالحکومت کے راستے یہ مال گاڑی بچوں کی گاڑیاں، کپڑے، سٹیشنری، سرامک ٹی سیٹ اور سینیٹری کا سامان لے جا رہی ہے۔ یہ مال گاڑی چین سے ازبکستان اور قازقستان کےسفر میں سنکیانگ ،ایغو ر کے خود مختار علاقے میں ہورگوس کی زمینی بندرگاہ کا روٹ استعمال کرے گی ۔
مال بردار ٹرین کی نقل و حمل میں شامل ایک مقامی لاجسٹکس فرم کے مطابق، مستقبل میں، ہانزہونگ شہر کے راستے مال بردار ٹرین کی خدمات کا استعمال زرعی مصنوعات جیسے چائے، چاول اورمالٹےکی مزید چینی برآمدات کو آسان بنانے کے لیے کیا جائے گا۔جبکہ اس سال مارچ سے ہانزہونگ سٹی نے چین، یورپ مال بردار ٹرین خدمات کے ذریعے روس اور ہالینڈ سمیت متعدد یورپی ممالک کو چائے برآمد کی ہے۔

#China#kazakhstan#PakTurkNews#trainEuropeuzbekistan