شی جن پنگ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے امیدواروں کے انتخاب کی ذاتی نگرانی

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
چین کے صدر شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیاریوں کی نگرانی کی اور انتخاب کا معیار قائم کیا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مسلسل تیسری مرتبہ سیکرٹری جنرل بننے والے شی جن پنگ نے ذاتی طور پرالیکشن کمیشن کی تشکیل کی منصوبہ بندی کی، ذاتی طور پر اس کی رہنمائی کی اور اس کی سرگرمیوں کی جانچ کی اور 20ویں کانگریس کے لیے امیدواروں کی تیاریوں کے حوالے سے اسے صحیح سمت فراہم کی ۔
پہلا موقع تھا جب چین کے سرکاری میڈیا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے امیدواروں کے انتخاب میں صدر کی شمولیت کی تصدیق کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، پابندیوں کے دباؤ کے درمیان امیدواروں کی مغربی ممالک کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت شی جن پنگ کے لیے کلیدی معیاروں میں سے ایک تھی۔
یاد رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس 16-20 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ ہفتہ کو نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب کر لیا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا پہلا مکمل اجلاس اتوار کو شروع ہوا۔ ہفتہ کو منتخب کمیٹی کے ارکان نے پولٹ بیورو اور اس کی قائمہ کمیٹی کے نئے ارکان کی منظوری دی۔ ژی جن پنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر تیسری پانچ سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا۔

#beijing#China#chinacommunistparty#chinapresident#pakturknwes#shijingping