انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ میں بنائی جانے والی پہلی الیکٹرک کار ٹوگ کی آزمائشی ڈرائیو کی۔
اردوان کیلئے یہ واقعی قابل فخر لمحہ تھا جب وہ ٹوگ نامی ترک کار کے کامیاب پروٹوٹائپ پر اسٹیرنگ سنبھالے ٹیسٹ ڈرائیو کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 29اکتوبر کو یہ کار بنانے والی فیکٹری کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ انہوںنے یہ اعلان بھی کیا کہ یہ کار2023کی پہلی سہ ماہی میں ترکیہ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی اور اس کار کو نہ صرف ترکیہ بلکہ دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا۔
ترک کمپنی ٹوگ نے 2030تک 10لاکھ گاڑیاں تیار کرکے فروخت کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔