اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ضمنی انتخابات میں شکست ،وزیراعظم کی زیر صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج ہو گا ۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم نے پی ڈی ایم قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پردعوت دی ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی بلا لی گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں فعال کردار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔