طالبان نے افغانستان میں کورونا ویکسینیشن کی حمایت کردی

کابل:طالبان نے افغانستان میں کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کی حمایت کردی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ ان کا گروپ افغانستان میں ہیلتھ کیئر سینٹرز کے ذریعے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم کی حمایت کرے گا اور تعاون بھی فراہم کرے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پروگرام کے تحت افغانستان کو 112 ملین ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔دوسری جانب بھارت نے بھی مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

#PTNurdu #Pakturknews #PTN