افغانستان کے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ صدر اشرف غنی نے ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے۔
صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے جب کہ ایبک، قندوز، تالقان، شبرغان او ر زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں۔
جبکہ بھارت نے قندھار کے بعد افغان شہر مزار شریف سے بھی قونصل خانے کے عملے اور شہریوں کو واپسی کی ہدایت کردی جبکہ قونصل خانے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔