لاہور(پاک ترک نیوز) نئے کورونا وائرس اومی کرون کے باعث عالمی مارکٹی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔امریکی خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 61 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت پینسٹھ اعشاریہ ستاون ڈالر فی بیرل ہو گئی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی اڑسٹھ اعشاریہ ستاسی ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
ڈاؤجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصداق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔