عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6فیصد تک گر گئیں

لندن (پاک ترک نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً 8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
دوسری جانب امریکا میں خام تیل 110ڈالر فی بیرل سے بھی سستا ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے 108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہوئی کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں شرح سود بڑھنے سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کے خطرے کے باعث تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

#brentoil#crudeoilprice#oilmarket#PakTurkNewsLondonoilPrice