لندن (پاک ترک نیوز)روس کے یوکرین پر حملے کی صورت میںاس پر پابندیاںلگنےسےنظرمشرقی یورپ میں تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔اور اسی خدشے کےپیش نظرں نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ گزشتہ سیشن میں 94.44 ڈالر فی بیرل پر بند ہونےکے بعد 1.09 فیصد اضافے کے ساتھ پیر کے روز 95.47 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
اسی طرح امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) پچھلے سیشن میں 93.10 ڈالرفی بیرل پر بند ہونے کے بعد 1.33 فیصد اضافے کے ساتھ آج94.34 فی بیرل پرفروخت ہوا۔
تیل کی منڈیاں پہلے ہی رسد اور طلب کے سخت فرق سے دوچار ہیں۔ کیونکہ OPEC+ گروپ کے دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنے ماہانہ پیداواری کوٹے کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پیدا ہونے والے روسی تیل کے تقریباً 11 ملین بیرل یومیہ میں سے، یورپ نے تقریباً 4 ملین بیرل یومیہ درآمد کیے تھے۔اور آئی ای اے کے مطابق یوکرین سے گزرنے والی ڈرزہبا پائپ لائن کی جنوبی شاخ سے سپلائی بند ہونے کی صورت میں ہنگری، سلوواکیہ اور جمہوریہ چیک کو اڑھائی لاکھ بیرل یومیہ کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی ۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 2.35 ملین بیرل روسی تیل کی برآمدات دیگر پائپ لائنوں اور بندرگاہوں کے ذریعے یورپ پہنچتی ہیں۔