عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئیں

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئیں ۔
کروڈ آئل کی قیمت 93.70ڈالرفی بیرل ہو گئیں جبکہ برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 99.78ڈالر فی بیرل ہو گئیں ۔
چین اور یورپ میں صنعتی پیداوار میں کمی کی بناپرتیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہو گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم ہو گئی۔
خوردنی تیل گندم مکئی اور سویابین کے نرخ بھی گر گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

#brantoil#crudeoil#crudeoilprice#newyork#oilprice#PakTurkNews#ratesoil