عام لوگوں کے لئے عمرہ بند۔ 20ذوالحجہ تک صرف عازمین و حجاج کرام ہی عمرہ کر سکیں گے

عام لوگوں کے لئے عمرہ بند۔ 20ذوالحجہ تک صرف عازمین و حجاج کرام ہی عمرہ کر سکیں گے
مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز)
آج سے 20ذوالحجہ تک عمرہ کی ادائیگی صرف عازمین حج اور حجاج کرام کے لئے مخصوص کر دی گئی ہے ۔صرف عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد ان تاریخوں کے بعدعمرہ کے لئے ایپ کے ذریعے ریزرویشن کروا سکیں گے۔
اس بات کا اعلان سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نےجمعہ کے روز جاری کردہ احکامات میں کیا ہے۔ جن کے مطابق عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت حج نے عندیہ دیاہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ریزرویشن دوبارہ عمرہ ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ سے ممکن ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مُدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج آرام وراحت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔

#PTN #PTNurdu #Pakturknewshajj 2022hajj news todaynewsumra 2022