عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق و زیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ ہماری پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا انعقاد کروں گا۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ میں واضح کر دوں حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

@imrankhan#chairmanpti#flood#floodarea#help#PakTurkNews#telethone