عمران خان کی توشہ کیس میں نا اہلی پر احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہلی کیخلاف احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سینیٹر فیصل جاوید ، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس،ایف سی،انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، جس سےمتعددپولیس اورایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانےکی بھی کوشش کی، بلکہ فیض آباد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو بھی آگ لگائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔
عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاج کیا تھا۔

@imrankhan#chairmanpti#diqualified#elecationcommission#faizabad#islamabad#PakTurkNews#protest#pti#ptiprotest