لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کیلئے لاہورپہنچ گئے ۔قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں حوصلہ دیا تھا۔عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔