اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس دھمکیوں کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں جمہوریت کی حامی ہوں،عمران خان کی سیاست کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف اصل میں اپنی چوریوں کو چھپانا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے ضرور آتا ہے، جھوٹ کو مٹ جانا ہوتا ہے، چکوال کے جلسے میں کچھ باتیں بہت واضح تھیں، بہروپئے کی منافقت قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، کہتے ہیں کہ خوف کا بت توڑ دیں خود میں ان کا نام لینے کی جرات نہیں ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان دھمکیاں دے کر اداروں پر دباؤ ڈالتے ہیں، وہ ہمیشہ للکار کر اپنا راستہ صاف کرتے ہیں، لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں، خود کسی کا نام لینے کی جرات نہیں، عمران خان کے پاس دھمکیوں کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کییٹن(ر) صفدر کی اپیل پر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، کارروائی کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر پر یہ کیسز بنائے گئے تھے، موجودہ اپیل جرم میں معاونت سے متعلق ہے، مریم نواز نے والد کی جائیداد بنانے اور چھپانے میں معاونت کی۔