مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں رواں سال عمرہ سیزن کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے 2 لاکھ ایک ہزار 3 عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ برائے امور زیارت کےمطابق عمرہ موسم کے دوران بری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 13 لاکھ 380 زائرین واپس جا چکے ہیں۔ جبکہ 9 مئی تک مدینہ منورہ میں باقی رہ جانے والےعمرہ زائرین کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار580 ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت حج وعمرہ برائے امور زیارت نے بیان میں کہا کہ اس سال مدینہ منورہ آنے والوں میں سب سے زیادہ عراقی عمرہ زائرین تھے۔ جن کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 815 رہی۔ پاکستانی عمرہ زائرین دوسرے نمبر پر رہے ان کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 3 ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشی عمرہ زائرین ایک لاکھ 71 ہزار 898 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ مصری عمرہ زائرین کی تعداد 95 ہزار907 رہی ہے۔
مزید براںرمضان کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز کے لیے 2 لاکھ 62 ہزار781 پرمٹ جاری ہوئے۔ ان میں سے ایک لاکھ 16 ہزار 45 خواتین تھیں۔