عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں ،اسرائیلی وزیر دفاع

 

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں اور دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمیں آج لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے مجبور کیا گیا تو وہ پہلے سے زیادہ سخت جنگ ہو گی۔ جس میں حزب اللہ اور لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔
انہوں نے لبنان کو 6 جون 1982 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں اور اُس جنگ میں اسرائیل نے 88 دنوں تک بری اور بحری محاصرہ جاری رکھا تھا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی بھی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو ہم لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچانے کو تیار ہیں۔
اسرائیل اور لبنان کی سمندری حدود کا فیصلہ لبنان کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

#isreal#ministerofdefence#PakTurkNews#TelAviv