عید کا تحفہ ،وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کیلئے عید کا تحفہ ،یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شہباز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کر دیا گیا، 20 بجلی گھروں کے چلنے سے پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا، موجودہ حکومت نے صرف 2 ہفتےمیں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
شہباز شریف نے 30 اپریل تک بجلی پیداوار میں حائل مسائل کا سدباب کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کرسکتے، ایندھن کے مربوط نظام کی تشکیل،آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

 

#islamabad#light#loadshading#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharif