ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ” ریاض الجنہ "میں نماز کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔جس کے بغیر زائرین کوریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیاہے کہ جو لوگ ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے خواہش مند ہوں، وہ نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے پیشگی پرمٹ حاصل کریں۔
وزارت کے مطابق مرد ریاض الجنہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے عشا کی نماز تک اور رات کو ساڑھے 12 بجے سے فجر تک نماز ادا کر سکتے ہیں۔ جبکہ ریاض الجنہ میں زائر خواتین فجر کے بعد سے صبح 11 بجے اورعشا کے بعد سے رات 12 بجے تک نماز ادائیگی کی بکنگ کرا سکتی ہیں۔
مزید براںبعض زائرین کی جانب سے وزارت حج و عمرہ کی ویب سائیٹ پر پوچھا گیا تھا کہ کیا ریاض الجنہ میں نماز کا وقت بک کرانے کے بعد اس میں ترمیم ہو سکتی ہے۔ اس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ ریاض الجنہ میں نماز کے پرمٹ میں ترمیم کی سہولت مہیا نہیں ہے۔تاہم وزارت کے مطابق نماز کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل تک بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے منسوخ کرائی جا سکتی ہے اور پہلے پرمٹ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جا سکتا ہے۔