ترک سیکیورٹی فورسز نے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا مرکز استنبول ہو گا۔
یہ آپریشن ترکی کے 15 صوبوں میں شروع کیا گیا ہے۔ ترک سیکیورٹی فورسز میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی فنانشل کرائمز ایجنسی نے فیٹو سے تعلق رکھنے والے کچھ امام مسجدوں کو تلاش کیا جن کی مدد سے ترکی کی مسلح افواج میں فیٹو کے اراکین کی نشاندہی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اب تک 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں نیول اکیڈمی اور نیول پیٹی آفیسرز ووکیشنل اسکول کے کچھ ملازمین بھی شامل ہیں۔
آپریشن میں نان کمشنڈ آفیسرز اور ریٹائرڈ کرنلز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ترک سیکیورٹی فورسز نے پے فونز اور فکسڈ لائنز کے ذریعے کی گئیں کئی کالز کو ٹریس کیا جس کے بعد فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔