پیرس (پاک ترک نیوز) یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ اور سکیورٹی خدشات کے باعث فرانس کی ایئر لائن نے یوکرین کیلئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔
ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیرس اور کیف کے درمیان متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے ۔
ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر Lufthansa نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔