فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے گھر چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ البانوی سرکاری افسر نکلا

ترانہ۔ البانیہ (پاک ترک نیوز)
البانوی پولیس نے”انٹرپول” کے تعاون سے ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر فرانسیسی کریم بینزیما کے گھر میں چوری کے ذمہ دار گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
البانوی تحقیقاتی ادارےکے ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس گینگ کا سرغنہ الفریڈ پروڈانی تھا جو البانوی حکومت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکا ہے۔ وہ 9 سال سے زائد عرصے سے ملک کی پبلک واٹر کمپنی کا ڈائریکٹر رہا ہے۔ پروڈانی کے حوالے سےکہا جا رہا ہے کہ وہ 2013 سے اسپین میں 40 دیگر گھروں کی چوری میں ملوث ہو سکتا ہے ۔بینزیما کے گھرچوری کا واقعہ فروری 2019 میں ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان کنگز کپ سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
پروڈانی کی گرفتاری کے بعد البانیا میں بڑے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ "ریڈ اینڈ بلیک” اتحاد کے رہ نما اور رکن کرشنک سپاہیو نے کہا کہ پروڈانی نے بینزیما کے گھر میں لوٹ مار کی تو اسے ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ اگر وہ میسی کے گھر کو لوٹتا ہے تو وہ وزیر بن جائے گا۔

#albania#football#footballer#KarimBenzema#PakTurkNews#realmadrid