برسلز(پاک ترک نیوز)
فرانسیسی صدر میکرون اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دوطرفہ ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطبت کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ وہ اردوان نے کے ساتھ جنگ بندیا ور یوکرین میں پائیدار امن کے معاہدے کیلئے کام کریں گے۔
میکرون نے کہا ہے کہ وہ ان تمام رہنماوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ہیں جو روسی صدر پیوٹن سے بات کرتے ہیں۔
انہو ں نے اس بات پر زور دیاکہ اردوان اور انکا روس یوکرین جنگ پر ایک ہی نقطہ نظر ہے۔ میکرون ، اردوان ملاقات میں دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، میکرون نے کہا کہ ایسے کئی معاملات پر پیش رفت کی جاسکتی ہے جہاں گزشتہ برسوں میں ترکی کے ساتھ اختلاف رائے تھا، انہوںنے مزید کہا کہ لیبیا اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تعاون پر مبنی حکمت عملی کا از سرنو تعین کیا جاسکتا ہے۔