پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آ گئی جسے ’’ آئی ایچ یو ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
B.1.640.2 نامی نئی قسم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 46 میوٹیشنز اور 37 ڈیلیٹیشنز ہیں اور کورونا کی اس نئی تبدیل شدہ شکل سے ملک میں 12 افراد متاثر ہوئے جو ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں اور سب میں معمولی علامات ہیں۔
فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ویریئنٹ کو پہلی بار گزشتہ ماہ کے اوئل میں دریافت کیا گیا تھا تاہم اب تک 12 کیسز سامنے آنے کے بعد اسے ایک نئے ویریئنٹ کے طور پر تسلیم کرکے عارضی طور پر ’’ آئی ایچ یو B.1.640.2‘‘ نام دیا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں کہ آیا اس ویریئنٹ کی ابتدا وسطی افریقی ملک کیمرون میں ہی ہوئی یا اس کی جائے پیدائش کوئی اور ملک ہے تاہم اس حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نئی قسم کی تصدیق پر اس کی ہلاکت خیزی اور پھیلاؤ کی شرح سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دستیاب ویکسین کے آئی ایچ یو کورونا پر اثرات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔