فضل الرحمن اور نوازشریف انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے، انہوں نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں، مقدمات، عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا، فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں اور پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہحکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے، نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے۔

 

@imrankhan#fazalurrehman#nawazsharif#PakTurkNews#pti#rawalpindi#tweetPDMtwitter