فلسطینی شہر جنین میں فائرنگ کے تبادلے میں د و فلسطینی شہید ،اسرائیلی فوجی ہلاک

رام اللہ(پاک ترک نیوز) شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین شہر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فلسطینی مرد اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ان فلسطینیوں کی شناخت 23 سالہ احمد ایمن عابد اور 22 سالہ عبدالرحمن ہانی عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد جنین کے مغربی مضافات میں واقع گاؤں کفر دان کے رہنے والے تھے اور مبینہ طور پر شہر کے شمال میں جلاما (گلبوا) فوجی چوکی پر اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں مصروف تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری تھا جس کے دوران مشتبہ افراد نے گولی چلائی۔

 

#occupiedWestBank#PakTurkNews#Ramallahphilistine