واشنگٹن(پاک ترک نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور رکھا اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں،مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائوں گا ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔
غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔