فیس بک صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری کی خلاف ورزی ۔زوکر برگ کو ایک اور مقدمے کا سامنا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
ڈسٹرکٹ آف کولمبیا(ڈی سی) نے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل میں فیس بک کےکروڑوں صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزام میں میٹا کے سربراہ مارک زوکربرگ کے خلاف مقدمہ دائرکردیا ہے۔
ڈی سی کے اٹارنی جنرل کارل ریسین نے ڈی سی کی سپیریئر کورٹ میں زکربرگ کے خلاف سول مقدمہ دائر کیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ زوکربرگ نے کمپنی کے اہم فیصلوں میں براہ راست حصہ لیا تھا اور وہ صارفین کے ڈیٹا کو شیئر کرنے کے ممکنہ خطرات سے آگاہ تھا۔ جیسا کہ ڈیٹا مائننگ فرم کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملے میں ہوا تھا۔
کیمبرج اینالیٹیکا نے فیس بک کے 87 ملین صارفین کی تفصیلات ان کی اجازت کے بغیر اکٹھی کیں۔ اور فرم پرصارفین کے ڈیٹا کو 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ زوکربرگ جنہوں نے فیس بک کی بنیاد رکھی اور 2012 سے اس کے بورڈ کے سربراہ ہیں۔ وہ فیس بک کے 50 فیصد سے زیادہ حصص کے مالک ہیں او ر فیس بک کے آپریشنز پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں ۔ جبکہ آج فیس بک دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی بن گئی ہے۔جسکے دنیا بھر میں تقریباً 3 ارب صارفین ہیں۔ اورمیٹا کی مارکیٹ ویلیو 500 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

#california#markzingerburger#PakTurkNewsfacebook