فیس بک نے بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

لاہور (پاک ترک نیوز) فیس بک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹیفکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کر دے گا۔
ترجمان فیس بک کاکہنا ہے کہ ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کر دے گی اور مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جا کر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہو گی تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دے گی۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ اگرچہ 31 مئی 2022 کو فیس بک پر ہسٹری فیچرز ختم کر دیئے جائیں گے تاہم صارفین یکم اگست 2022تک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سے ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
لوکیشن ہسٹری فیچرز کو ختم کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ فیس بک صارفین کی لوکیشن پر نظر نہیں رکھے گا۔
کمپنی کے مطابق فیس بک 31 مئی 2022 کے بعد بھی صارفین کی لوکیشن ہسٹری سمیت تمام معلومات دیگر مقاصد کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھتا جائے گا تاہم ان کی لوکیشن ہسٹری کو لائیو نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی صارفین مذکورہ فیچر کو فیس بک پر استعمال کر سکیں گے۔

 

#Lahore#livelocation#PakTurkNews#websitefacebook