فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ نور خان ایئر بیس سے قطر روانہ ہو گیا ۔ پاک فوج کے دستے میں آفسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوان شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔
قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

#fifaworldcup#football#noorkhanairbase#officals#pakarmy#PakTurkNews#qatarfifaworldcup2022#security