قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری،مزید3کشمیری شہید

سرینگر(پاک ترک نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے مزید3کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیری نوجوانوں کے بھارتی فورسزکے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔سرچ آپریشن کے نام پربھارتی فوجی گھروں میں گھس کرکشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔سرینگراوردیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کوسرینگرمیں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔دکانیں،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے اسیرچئیرمین مسرت عالم بٹ نے کی ہے۔ مسرت عالم دلی کی تہاڑجیل میں قید ہیں۔
بھارتی فورسزنے مقبوضہ وادی میں احتجاجی ریلیاں نکالنے سے روکنے کیلئے سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کردیں۔

#indianforces#kashmir#kashmiri#PakTurkNews