سرینگر (پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض بھارتی فورسز نے مزید3کشمیریوں نوجوانوں کو شہیدکردیا ۔بھارتی افواج نے گزشتہ روز بھی تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔2روز میں بھارتی فورسز 6نوجوانوں شہید کرچکی ہے ۔
مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔