قازقستان۔ عسکر مومن مستعفی، علی خان عبوری وزیر اعظم نامزد

نور سلطان (پاک ترک نیوز ) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نےملک میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کےنتیجے میں شروع ہونے والے مظاہروں پروزیراعظم عسکر مومن کی حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے او رسمائیلوف علی خان کو نئی حکومت کی تشکیل تک عبوری وزیر اعظم نامزد کی دیا ہے ۔ جبکہ موجودہ کابینہ نئی کابینہ کی تشکیل تک اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "جمہوریہ قازقستان کے آرٹیکل 70 کے مطابق، میں یہاں جمہوریہ قازقستان کی حکومت کا استعفیٰ قبول کرنے کا عزم کرتا ہوں۔جبکہ سمائلوف علی خان کو قازقستان کے وزیر اعظم کی عبوری ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔
اس وقت علی خان پہلے نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔ پچھلی حکومت کو گزشتہ جنوری میں ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے انتخابات کے بعدتشکیل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد عسکر مومن کو دوبارہ وزیر اعظم بنایا گیا۔ وہ فروری 2019 سے اس عہدے پر فائز تھے۔

 

#kazakhstan#Nur-Sultan#PakTurkNews#world