نورسلطان(پاک ترک نیوز) قازقستان میں جاری پر تشدد مظاہروں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 46ہو گئی ۔ہلاک ہونیوالوں میں 18پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
الماتی اور مینگسو میں ایمرجنسی کے نفاذ اور رات کے کرفیو کے باوجود تاحال حالات کشیدہ ہیں۔ ان شہروں میں صدر صدر قاسم جومارت توقایف کی ہدایت پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔تاحال مجموعی طور پر 46 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں 28 شہری اور 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کی سیکڑوں زخمی ہیں۔ 3 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر 2 جنوری سے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت مستعفی ہوگئی تھی اور صدر نے ہنگاموں سے متاثر ہونے والے دو شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر نے کابینہ کو چلتا کرکے اپنا عہدہ بچایا ہے جب کہ مسائل کی اصل جڑ وہ خود ہیں۔