دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں دوران پرواز بچی کی پیدائش ہوئی ۔ نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر ’’ میریکل عائشہ‘‘ یعنی عائشہ کا معجزہ رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب سے یوگنڈا جانے والی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس نے دوران پرواز ایک صحت مند بچی کوجنم دیدیا۔
دوحہ سے ااینٹیبے جانے والی ایئر ویز کی ایک پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔طیارے کے عملے نے مسافروں سے اس ہنگامی صورت حال میں مدد کرنے کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے جہاز میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔
ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔