قطر میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کی ریکارڈ 24لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت

دوحہ (پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ریکارڈ 24لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔
فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والوں میں ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔
قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ قطر سمیت پورے علاقے کے ملکوں کے لیے بڑا مفید ثابت ہو گا۔ قطر ایئرویز اور گلف ائیرویز نے باہمی شراکت داری سے ورلڈ کپ کے شائقین کو لانے لے جانے کا اہتمام کیا ہے۔ مسافر طیاروں کی یہ شٹل سروس دوحہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان چلے گی۔
فیفا نے ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا اگلا مرحلہ ماہ ستمبر میں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قطر کی آبادی کے تقریبا نصف یعنی بارہ لاکھ لوگوں کے خلیجی ممالک سے ورلڈ کپ دیکھنے آنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 3 ماہ کا وقت رہ گیا۔5 لاکھ 21 ہزار ٹکٹیں حال ہی میں فروخت ہوئی ہیں۔

قطر اور ورلڈ کپ کے منتظمین کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ شائقین، دنیا بھر سے آنے والی فٹبال کی ٹیموں اور ٹیموں کے ساتھ آنے والے سٹاف کے لیے رہائش کا بندوبست کریں۔ اس کے لیے وہ بحری جہازوں اور صحرا میں کیمپ لگا رہے ہیں تاکہ رہائشی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ قطر میں ورلڈ کپ 2022 کا آغاز مقررہ دن سے ایک دن پہلے 20 نومبر کو ہو رہا ہے۔ یہ بڑی تبدیلی اسی مہینے کی گئی ہے۔

 

#DOHA#fifa#fifaworldcup2022#football#PakTurkNews#qatarfootballcup202Qatar