اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس منعقدہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی اہم تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی اور اسے اسپیکر کی جانب سے 28مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اسد عمر کے علاوہ جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی شریک تھیں۔
اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری موجود تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ور مرحوم ایم این اے خیال زمان اور سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ اور سینٹر رحمان ملک کے ایصال ثواب سے ہوا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کنونشن کی روشنی میں اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
اسپیکر نے اس موقع پر کہا کہ روایت کے مطابق جب ایوان زیریں کا کوئی رکن وفات پاتا ہے تو ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ برسوں سے ہوتا رہا ہے اورماضی میں کل 24بار ایسا ہوسکتا ہے۔