قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔
کل ہونیوالے اجلاس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ چوتھے نمبر پر ہے، قومی اسمبلی کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔ 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جب کہ نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے، جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوایا گیا، جس میں سپریم کورٹ نے سپیکر کو اجلاس کل صبح طلب کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 

#9arpil#asadqaiser#islamabad#NationalAssembly#NationalAssemblyofPakistan#noconfidencemotion#PakTurkNews#speakernationalassembly#supremecourt