قومی سکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا

سڈنی(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ۔ایئر پورٹ پر شائقین نے شاہینوں کے ساتھ سلیفیاں بنوائیں ۔
ایڈیلیڈ میں شاہینوں نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ایس سی جی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا جب کہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

#cricketteam#engvsind#indvseng#newzeland#nzvspak#PakTurkNews#pakvseng#pakvsnz#semifinal#sydney#t20worldcup#t20worldcup2022#uastralia#worldcupPakistan