لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر حسن علی نے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں دھوم مچا دی ۔ حسن علی نے ہمپشائر کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ قومی فاسٹ بائولر کائونٹی چیمپئن شپ یں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ۔ہمپشائر کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مخالف ٹیم 246 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔
حسن علی نے 15 اوورز میں 45 رنز دیے اور ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔
واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔