قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار

کولمبو(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ۔گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاہین آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر قومی ٹیم کے فزیو کی جانب سے انہیں آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی جبکہ انہیں فیلڈنگ سے بھی دور رکھا گیا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے، جس بعد دوسرے ٹیسٹ میں انکی شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

#colombo#galletestmatch#PakTurkNews#pakvssri#shaheenshahafridi#testmatch