قومی ویمن ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) پاکستانی ویمن ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے ۔
خواتین ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آک لینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچی ہے جہاں 10روز کیلئے قرنطینہ کرے گی ۔
ویمنز ورلڈ کپ سے قبل قومی خواتین ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی ۔پہلا وارم اپ میچ 27فروری کو نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا بنگلہ دیشن کیخلاف 2مارچ کو کھیلا جائے گا ۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز 4مارچ سے ہو گا۔ویمنز ورلڈ کپ میں قومی خواتین ٹیم کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 6مارچ کو ہو گا جبکہ دوسرا آسٹریلیا کیخلاف 8اور تیسرا میچ سائوتھ افریقہ سے 11مارچ کو ہو گا ۔قومی ویمنز ٹیم 14مارچ کو بنگلہ دیش ،21مارچ کو ویسٹ انڈیز ،24مارچ کو انگلینڈ اور 26مارچ کو نیوزی لینڈ ویمنز کیخلاف میدان میں اترے گی ۔
ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل 3اپریل کو کھیلا جائے گا۔

#iccwomenworldcup2022#newzeland#PakTurkNews#womencricketteamBangladeshindiaPakistan