قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ہونیوالی سہ فریقی سیریز کیلئے 2اکتوبر کو روانہ ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کیلئے 2 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق تین ملکی سیریز میں پاکستان، میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی، پروگرام کے مطابق پاکستانی اور بنگلہ دیش کا میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
11 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گی، جہاں ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے فوری بعد انگلش سکواڈ کے ہمراہ دبئی پہنچے گی، جہاں انگلش ٹیم کے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا جائیں گے جبکہ قومی ٹیم کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ گی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ جبکہ 19 اکتوبر کو افغانستان سے کھیلے گی ۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

#austrlia#bangadesh#england#match#newzeland#PakTurkNews#pakvseng#pakvsind#series#t20wordlcup2022#worldcup2022afghanistanindiaPakistan