دبئی(پاک ترک نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ آج ڈھاکا کیلئے روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوینٹی سکواڈ آج رات دبئی سے ہی بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکا روانہ ہوگا۔افتخار احمد دبئی پہنچ گئے اور وہ بھی ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے ۔
قومی ٹیم اور مینجمنٹ چارٹر فلائٹ پر بنگلہ دیش پہنچے گی، تاہم محمد حفیظ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن سکواڈ میں شامل نہیں ہیں، جب کہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16نومبر کو بنگلہ دیش میں ٹیم جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹونٹی میچ کھیلے گی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں ہونگے،دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچ ہوں گے، جس کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم 22 نومبر کو لاہور سے بنگلہ دیش جائے گی۔