قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شاہین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلیں گے ۔
سیریز کا پہلا میچ 16،دوسرا 18جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔
اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

 

#babazazam#Lahore#netherland#pakistancricketteam#PakTurkNews#pcb#prb